جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحر یک انصاف کا ہدف ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہے ‘ چوہدری محمدسرور

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کا ہدف پارلیمنٹ یا جمہو ریت نہیں ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہے ‘کر پشن کے خاتمے کیلئے سٹر کوں پر آنا کوئی جرم نہیں ہوگا ‘ پوری قوم کی نظر یں پارلیمانی کمیٹی پر لگیں ہیں پارلیمانی کمیٹی میں حکومت جتنی جلد ی ٹی او آرز کا مسئلہ حل کر یگی انکے لیے بہتر ہوگا ‘(ن) لیگ کی حکومت کو آئندہ بجٹ میں غر یبوں کیلئے ’’ٹیکس کا طوفان ‘‘لانا مہنگا پڑ یگا تحر یک انصاف حکومت کی عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کر یگی‘حکومت کے اپنے لوگ ہی انتشار اور فساد کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں جسکے خطرناک نتائج نکلیں گے ۔ اتوار کے روز اپنی رہا ئش گاہ پر تحر یک انصاف علماء ونگ کے قاری افضل کی سر بر اہی میں ملاقات کرنیوالے دفد سے خطاب کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے اپنے لوگ ملک میں انتشار کی سیاست کر کے سیاسی ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور ایسے لوگ ہی حکومت کے اپنے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے سامنے ہمیشہ سچی بات کرتے ہیں مگر حکمرانوں کو جھوٹ بول کر قوم کوبے وقوف بنانے کے سواکچھ نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے مگر جب حکمران خود کر پشن اور لوٹ مار کر یں گے تو حکمرانوں سے زیادہ جمہو ریت کا دشمن اور کون ہوگا ؟تحر یک انصاف کی جد وجہد کا ہدف ملک میں جمہو ریت یا پارلیمنٹ کا خاتمہ نہیں بلکہ ملک سے کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی ‘بے روزگاری کا خاتمہ اور ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظر یں پارلیمانی کمیٹی پر لگی ہیں اس لیے حکومت کو ایک با ت سمجھ لینی چاہیے کہ وہ جتنی جلد ی ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر یگی یہ حکومت کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…