جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نادرا نے جون 2013سے ابتک کتنے شناختی کارڈ بلاک کیے ؟حیران کن تعداد سامنے آگئی

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے جون 2013سے ابتک2لاکھ 32ہزار 662 شناختی کارڈ بلاک کئے، گزشتہ سال نادرا نے 4036 غیرملکیوں کے بھی شناختی کارڈ بلاک کیے،جن میں سب سے زیادہ 3430 افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے اسکے علاوہ 236 ایرانیوں، 29 بھارتی اور 111 بنگالیوں کے بھی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے 2013 میں 6ہزار 62 شناختی کارڈ بلاک کئے جبکہ 2014میں 22ہزار 361،2015میں 92ہزار 699،اور 2016میں ابتک 1لاکھ 11ہزار 540شناختی کارڈ منسوخ کئے، ذرائع کے مطابق نہ صرف شناختی کارڈ منسوخ کئے بلکہ جعلی شناختی کارڈ اور کرپشن میں ملوث 614ملازمین کو معطل اور 65ملازمین کو گرفتار کروایا،اسکے علاوہ29ہزار پاسپورٹ بھی منسوخ کئے۔ دوسری جانب ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق جنوری2015 سے اکتوبر 2015 تک 4036 غیرملکیوں کے بھی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔سب سے زیادہ 3430 افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے جب کہ 236 ایرانیوں، 29 بھارتی 111 بنگالیوں کے بھی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے اس کے علاوہ 21 چینی باشندوں 13 مصری 7 مراکش اور ازبکستان کے تین، مالدیپ کے دو، عراق کے پانچ اور سینی گال کے ایک باشندے کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جعلی تصدیق کیے گئے 170 اور جعلی کوائف کے 8 شناختی کارڈ بھی بلاک کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…