اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے اور اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو جائیگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چینی سفیر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے توانائی، انفراسٹرکچر اور گوادر پورٹ کی ترقی ممکن ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ تعاون کے اس لائحہ عمل کے تحت توانائی کے بڑے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن سے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اقتصادی راہداری کے اہم منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ شاہراہ قراقرم، لاہور کراچی موٹر وے اور فائبر کیبل کا رابطہ اہم منصوبے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے اور گوادر فری زونز کی تعمیر کے آغاز کے علاوہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری، معاشی، ترقی اور اقتصادی روابط کے حوالے سے پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہے۔دوطرفہ تجارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی سالانہ شرح ترقی 80.03 فیصد ہے۔ ’پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین سب سے بڑا ملک ہے‘۔افغانستان میں امن لانے کے لیے کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل میں تعاون کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیاب کوششوں پر اس کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کرے۔
اقتصادی راہداری سے پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا،چینی سفیر سن وی ڈونگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































