پشاور(این این آئی)پشاورپولیس نے خواجہ سرا علیشاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم فضل گجر کوحراست میں لے لیا ہے۔گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے،پشاور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا علیشاہ کے قاتل میں ملوث مرکزی ملزم فضل گجر کو شہر کے نواحی علاقے فقیر کلے سے گرفتارکرلیا ہے ،ملزم نے گزشتہ دنوں خواجہ سراء کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا جہیں زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،ملزم کومزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ،خواجہ سراء قتل کیس میں پہلے سے دوملزمان حراست میں ہیں۔