اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نوازشریف 30مئی کو لندن سے سکائپ پر قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 30مئی کو کابینہ کے ارکان سے بات چیت کریں گے کیونکہ قومی اقتصادی کونسل سے بجٹ کی منظور ی آئینی تقاضا ہے اور اس حوالے سے اجلاس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ٗ وزیرا عظم نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان رابطہ بھی ہواہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور منگل کے روز نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی جائیگی جس کے بعد انہیں کم از کم دو ہفتے آرام کرنا ہو گا جس کے بعد وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے پاکستان واپس آئیں گے۔