جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف،عمران خان،فہمیدہ مرزا،حمزہ شہباز،قوم کے لیڈراسمبلی کتنے دن پہنچے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے تیسر ے پارلیمانی سال میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حاضری 9 دن رہی، عمران خان نے 5 اجلاسوں میں شرکت کی، سابق ا سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا صرف 2 بار حاضرہوئیں۔موصول ہونیوالے ارکان اسمبلی کی حاضری کے ریکارڈ کے مطابق قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال میں کل 98 دن اجلاس کی کارروائی ہوئی ، دستاویزات کے مطابق سابق ا سپیکر فہمیدہ مرزا نے 96 روز غیرحاضر رہ کر ریکارڈ قائم کیا، حمزہ شہباز شریف 95 روز ایوان سے غیرحاضر رہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 98 میں سے 93 روز، لیڈر آف ہاؤس میاں نوازشریف 89 دن غیر حاضر رہے، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ27 دن، شاہ محمود قریشی 44 دن، مولانا فضل الرحمان 71 روز غیرحاضر رہے۔ شیخ رشید 22 روز، ڈاکٹر فاروق ستار84 روز ایوان سے غیر حاضر رہے۔وفاقی وزراء کی ایوان میں حاضری کی تعداد بھی کم ہی رہی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 63 روز، وزیر دفاع خواجہ آصف54 روز، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 60 روز ٗ احسن اقبال64 روز غیرحاضر رہے۔خواتین ارکان قومی اسمبلی نے مردوں کو حاضری میں مات دے دی، جے یو آئی ف کی عالیہ کامران اورپختون خوا ملی عوامی پارٹی کی نسیمہ حفیظ پانیزئی کی حاضری رہی 100 فیصد رہی ،ن لیگ کی طاہرہ بخاری ، کرن حیدر اور جے یو آئی کی نعیمہ کشور 97 دن اجلاس میں شریک رہیں۔، شیخ ا?فتاب، میاں عبدالمان اور افتاب شعبان میرانی بالترتیب 96،95 اور 94 دن حاضر رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…