منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شاندار واپسی کی نوید

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور بلے باز سعید اجمل کو کرکٹ ورلڈ کپ 2015میں گرین شرٹس کے اسکوڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے گرچہ ورلڈ کپ سے باہر ہونیوالے محمد حفیظ کی جگہ ناصر جمشید کی شمولیت سے نامور اسپنر کی شمولیت کے تمام تر امکانات معدوم ہوچکے ہیں تاہم ان کی ورلڈ کپ میں اب بھی شاندار طریقے سے واپسی ممکن ہے برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق حال ہی میں انجرڈ ہونیوالے فاسٹ بالر سہیل خان کو ورلڈ کپ سے باہر کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کی جگہ سلیکٹرز سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کررہے ہیں اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ محمد حفیظ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی گرین شرٹس کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی واپسی پر بہت سے سوالات ہیں انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ اجمل کا ایکشن کلیئر ہوچکا ہے ااور وہ دوبارہ ردھم میں آنے کیلئے روزانہ پریکٹس بھی کرتے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں کھیلا اور یہ ٹیم مینجمنٹ اور سعید اجمل دونوں کیلئے ہی بڑا مسئلہ ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ سہیل خان کی انجری کے بعد سعید اجمل متبادل کھلاڑی کے طور پر سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں اور انہوں نے باقاعدہ کلب کرکٹ بھی کھیلنا شروع کردی ہے جس کے بعد ان کی شمولیت کے حوالے سے اگر اور مگر جیسے اعتراضات ختم ہوچکے ہیں ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…