اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوں۔ آصفہ بھٹو زرداری کا مریم نواز کو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور ان کی دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹر پر وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کا پیغام جاری کیا ہے۔