جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اگر آج ایٹمی قوت نہ ہوتا تو دنیا جو ہمارا حشر کرتی وہ ہم سوچ بھی نہیں کرسکتے ٗ وزیردفاع خواجہ آصف

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آج ایٹمی قوت نہ ہوتا تو دنیا جو ہمارا حشر کرتی وہ ہم سوچ بھی نہیں کرسکتے ٗپاکستان کی بقاء و سلامتی پر دشمنوں کی نظر ہے ٗ ڈرون حملے سے افغانستان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے ڈیڑھ مہینہ آف شور کا شور مچانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں نکل آئیں۔سیالکوٹ میں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ دنیا کی طاقتیں بھارت کو اسلحے سے لیس کر رہی ہیں ٗ ہماری دفعہ کبھی دہشت گردی تو کبھی کوئی حیلے بہانے بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملا منصور 400 کلو میٹر ایران کا سفر کرتا ہے اور اس کو کوئی کچھ نہیں کہتا مگر جونہی وہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتا ہے تو مار دیا جا تا ہے ۔ پاکستان کی بقا و سلامتی پر دشمنوں کی نظر ہے ڈرون حملے سے افغانستان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ لیک عوام کا مسئلہ نہیں صرف اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے چند لوگوں کا مسئلہ ہے ٗ ڈیڑھ مہینہ آف شور کا شور مچانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں نکل آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کا شور مچانے والوں نے خود ایمنیسٹی سکیم کے تحت اپنا کالا دھن سفید کروایا اور دوسروں کو باتیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہے ، پوری قوم ان کے لئے دعا کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…