جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان سے بازیاب ہونیوالے علی حیدر گیلانی نے اہم فیصلہ کرلیا،تیاری شروع

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حال ہی میں افغانستان سے بازیاب ہونے والے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے اپنے اغوا ء کے تین سالوں کے حالات قلم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کتاب پرکام شروع کر دیا ہے اور یہ کتاب ان کے اغوا ء کے دن 9مئی 2013ء سے ان کی بازیابی کے روز 10مئی 2016ء تک کے واقعات پر مشتمل ہوگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو کتاب لکھنے کا مشورہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیا جبکہ ان کے والد یوسف رضا گیلانی کتاب لکھنے میں ان کی معاونت کریں گے۔ کتاب انگریزی زبان میں ہوگی جسے ایک سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کتاب میں ملتان سے اغوا ء ہو کر فیصل آباد لے جانے پھر وزیرستان اور افغانستان کی روداد ہو گی جبکہ کتاب میں اغوا ء کاروں کے مظالم کی تفصیل بھی ہو گی۔اغوا ء کاروں کا رہن سہن، طریقہ واردات، تربیت ،مواصلاتی نظام کا ذکر ہوگا جبکہ اغوا کاروں کی قید کے دوران ہونے والے ڈرون حملوں اور اس سے پیدا ہونے والی دہشت کا بھی ذکر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…