جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

1998میں ایٹمی دھماکوں سے پہلے کیا کچھ ہوتا رہا ؟ سابق پرنسپل سیکرٹری کے انکشافات

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی نے کہا ہے کہ بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرنے سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کا فیصلہ غیر متزلزل رہا حالانکہ پاکستان پر عالمی طاقتیں دھماکے نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی تھیں، اس کے باوجود وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے، مسلم دنیا نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں پر فخر کا اظہار کیا، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے مسلم دنیا کو بھی تحفظ کا احساس ہوا، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت نے اسے کسی بھی نئی جنگ سے بچایا، پاکستان کے جوہری طاقت بننے سے خطے میں طاقت کا توازن پیدا ہوا، اقتصادی ترقی کیلئے بہتر سلامتی کی صورتحال بہت ضروری ہے۔وہ ہفتہ کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سعید مہدی نے کہا کہ الماتے میں وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ایٹمی جوہری دھماکوں کی اطلاع دی گئی، وزیراعظم نے فوری آرمی چیف سے رابطے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ لوگوں کو جوہری دھماکوں کی تیاری کیلئے کہا، الماتے سے فوری بعدوزیراعظم نے دھماکے کرنے سے متعلق اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نے ایٹمی دھماکوں کی تیاری سے متعلق ڈاکٹر ثمر مبارک مند سے دریافت کیا، وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات میں واضع کیا کہ ہم دھماکے کریں گے ، وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے، وزیراعظم نے ایٹمی دھماکوں سے قبل کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا، ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان پر عالمی طاقتیں دباؤ ڈال رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کلنٹن نے وزیراعظم نواز شریف کو چارمرتبہ ٹیلی فون کیا، وزیراعظم کو امریکہ کی جانب سے مراعات پیشکش کی گئی، وزیراعظم تمام دباؤ کے باوجود دھماکوں کیلئے پرعزم رہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کرنے سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کا فیصلہ غیر متزلزل رہا، مسلم دنیا کے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کے بعد اس پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے مسلم دنیا کو بھی تحفظ کا احساس ہوا، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت نے اسے کسی بھی نئی جنگ سے بچایا، پاکستان کے جوہری طاقت بننے سے خطے میں طاقت کا توازن پیدا ہوا، اقتصادی ترقی کیلئے بہتر سلامتی کی صورتحال بہت ضروری ہے۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…