جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہر اس شخص کو گلے سے لگائیں گے جو۔۔۔! مصطفی کمال نے اہم اعلان کر دیا

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہاہے کہ قومی پرچم کو ماننے والے ہرشخص کو گلے سے لگائیں گے ٗ پارٹی کا جھنڈا فساد کی جڑ ہوتا ہے اس لیے پاکستان کے جھنڈے کونصب العین بنایا۔ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری جماعت کو بھرپور پذیرائی ملی، سندھ سے باہر پہلی بار باقاعدہ کام شروع کررہے ہیں، ہم لوگوں کو توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں، ہمیں ملک کو جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی پرچم کو ماننے والے ہرشخص کو گلے سے لگائیں گے ٗ پارٹی کا جھنڈا فساد کی جڑ ہوتا ہے اس لیے ہم نے پاکستان کے جھنڈے کو نصب العین بنایا، ہمیں موجودہ نظام کو تبدیل کرنا پڑے گا اور بنیادی سہولیات ہر قصبے، دیہات اور گاؤں میں فراہم کرنا ہوگا ترجیح ہے اور ہمارا فارمولہ ہے کہ بلوچستان سے اس کا آغاز ہونا چاہیے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہرزبان اوررنگ ونسل کے لوگ ہمارے ساتھ مل گئے ہیں، سیاسی اختلافات رکھنے چاہئیں مگردشمنی نہیں ہونی چاہیے، ہمیں اختلاف رائے کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے، عوام کے مسائل گھمبیرسے گھمبیر ہورہے ہیں، پاکستان کے عوام کوبنیادی سہولیات ملنی چاہئیں ٗ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرنا ہوں گے۔اس سے قبل مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کوئٹہ پہنچے تو پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے جناح روڈ پر اپنی جماعت کے دفتر کا افتتاح کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…