ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تھر کی عوام کیلئے عامر خان کا زبردست اقدام، اعلان بھی کر دیا

datetime 28  مئی‬‮  2016 |

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان تھر میں قحط سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے آئندہ ماہ کراچی میں نمائشی میچ کا انعقاد کرائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان پاکستان اور یہاں کے شہریوں سے خاصا لگاؤ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں اورخاص طور پر کراچی کے علاقے لیاری میں باکسنگ اکیڈمی میں باکسروں کو مفید مشورے بھی دے چکے ہیں۔ باکسر عامر خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہریوں سے دلی لگاؤ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قحط سے متاثرہ تھرکے عوام کے لئے فنڈ ریزنگ میچ کرانے کا اعلان کیا ۔عامر خان آئندہ ماہ 2 جون کو کراچی میں نمائشی باکسنگ میچ کرائیں گے جس میں برطانیہ اورآئرلینڈ کے باکسر حصہ لیں گے۔ باکسنگ مقابلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی تھرکے عوام کوصاف پانی کی فراہمی اوردیگربنیادی سہولیات کی فراہمی پرخرچ کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…