جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہیں 50فیصد بڑھائی جائیں

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے یوم اپیل کے موقعہ پر وزیر اعظم پاکستان ، وزیر خزانہ پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر خزانہ پنجاب صاحبہ سے اجتماعی طور پور مطالبہ کیا ہے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیے جائیں۔ درجہ چہارم ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے۔ جبکہ 20 فیصد سیکرٹریٹ الائونس کو غیر منجمد کر کے موجودہ سکیلز کے مطابق 50 فیصد کیا جائے۔ ریٹائرمنٹ پر سرکاری ملازم کا ایک بچہ تعلیمی معیار کے مطابق بھرتی کیا جائے۔ میڈیکل اور سفری الائونس کو دُگنا کیا جائے۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عوامی نمائیندوں اور پارلیممنٹرین کی تنخواہوں میں 100 فیصد گناہ اضافہ کیا گیا ہے تو اسحاق ڈار سرکاری ملازمین کی عزت و نفس کا بھی خیال رکھیں۔ ان کو بھی مناسب پیکیج دیا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان نے جس طرح اٹھارہ سال قبل ایٹمی دھماکے کیے اس طرح سرکاری ملازمین کی معاشی ضروریات کو پورا کر کے معاشی دھماکا بھی کیا جائے۔ یوم اپیل کے اجتماع سے صدر رانا نثار احمد، سینئر نائب صدر راجہ سہیل احمد، جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث اعظم خان ، عبدالغفار وائیں، چوہدری شاہد محمود ، عمر عباسی ، عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…