جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

علا مہ اقبال کی پیش گوئی پر چینی سفیرنازاں،پاک چین سفا رتی تعلقات کی 65ویں سا لگرہ کے موقع پر خصوصی بیان

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د(آئی این پی) 1930کی د ہا ئی میں مشہو ر پا کستانی شا عر ڈاکٹر علا مہ محمد اقبا ل نے یہ شعر کہا تھا کہ “ہما لہ کے چشمے ابلنے لگے، گرا ں خواب چینی سنبھلنے لگے”(ہما لہ کے چشمے ابلنے لگے ہیں اور چینی عوام گہری نیند سے بیدار ہو رہی ہے)۔پا کستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے سفا رتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سا لگر ہ کے مو قع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نظم میں یہ پیشن گو ئی کی گئی ہے کہ ایشیا کا عروج ہو گا اور چین عنفوان شبا ب ہو گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “چین اور پا کستان کی دوستی کی ایک طو یل اور پا ئیدار تا ریخ ہے جو ان کے عوام کی مشتر کہ خوا ہشات کو پورا کر تے ہو ئے وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو تی جا رہی ہے،”چین کے آ نجہا نی وزیر اعظم چو این لا ئی نے ایک مر تبہ کہا تھا کہ “چین اور پا کستان کے عوام تا ریخ کے آ غاز سے اچھے ہمسا ئے اور دوست ہیں”.بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی 1951میں چین اور پا کستان نے با ضا بطہ طور پر سفا رتی تعلقات قا ئم کیئے جس سے دو نوں مما لک کے در میان تعلقات کے ایک نئے با ب کا آ غاز ہوا اس کے بعد سے ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے اور قو می آزادی ، خود مختاری اور علا قائی یکجہتی کے تحفْظ قتصا دی اور سما جی تر قی کے فرو غ ، عوام کا معیار زند گی بہتر بنا نے ، بین الاقوا می سچا ئی اور انصاف کو سر بلند رکھنے کے علا وہ عا لمی امن بر قرار رکھنے میں عظیم کا میا بیاں حا صل کی ہیں۔ دو نوں مما لک کے تعلقات دو طر فہ سر حد کو پھلا نگ گئے ہیں اور اس نے بڑ ھتی ہو ئی عا لمی اور علا قائی اہمیت حا صل کر لی ہے۔چین اور پا کستان کے تعلقات کے سنگ بنیا د ، مساوات، خلو ص نیت، با ہمی مفا دات، با ہمی امداد ،عوا می نو عیت کی اور مشتر کہ خو شحا لی ہے۔ سیا سیات ، معیشت ، ثقافت ،سلامتی ، عوا می سطح پر تبا دلوں کے شعبوں میں با ہمی تعاون کے علا وہ بین ا لاقوا می اور علا قا ئی امور کے دو طر فہ تعاون ، دو نوں مما لک کے در میان ہمہ گیر تعاون کے ستون ہیں۔ چین پا کستان تعلقات مختلف تہذیبوں اور سما جی نظا موں کے ریا ست سے ر یا ست کے ما بین تعلقات کا نمو نہ بن گئے ہیں۔ چین پا کستان تعلقات کی تا ریخ رہنما ئی کے طور پر پر امن بقا ئے با ہمی کے پا نچ اصولوں کے ساتھ بین الاقوا می تعلقات کے فرو غ اور تر قی کی شا ندار مثال ہے۔ پا ک چین دوستی کی انفرادیت اس حقیقت سے بھی وا ضح ہے کہ ہم نے ہمیشہ مشکلات اور تکا لیف کو با نٹا ہے اور ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ہما رے بنیا دی مفادات یا متعلقہ اہم تشو یش سے متعلق مسا ئل کے سلسلے میں ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے سے مفا ہمت اور حما یت کا مظا ہرہ کیا ہے اگر ہم میں سے کو ئی کسی وقت مشکل کا شکا ر ہو تو دورے نے ہمیشہ دست تعاون بڑ ھا یا ہے۔ اس قسم کی گہری دوستی کی جڑ یں ہما ری دونوں عوام کے دلوں میں گہری پیوست ہے اور ہما رے لیئے مشتر کہ سر ما یہ ہے یہی و جہ ہے کہ چین اور پا کستانکی دوستی آ زما ئش کی گھڑی میں پو ری اتر سکتی ہے اور وقت گز رنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو تی جا تی ہے نئے تا ریخی حا لا ت میں ہما ری معتد بہ تعاون نے چین پا کستان تعلقات میں نئی افا دیت پیدا کر دی ہے اور ہما ری ٹھو س سیا سی تعلق کو قر یبی با ہمی سود مند تعاون میں منتقل ہو رہی ہے۔ گز شتہ سال صدر ژی جن پنگ نے پا کستان کا کا میاب سر کا ری دورہ کیا اس دورے کے دوران دو نوں مما لک کے رہنما ؤں کے در میان دو طر فہ تعلقات اور پا ک چین اقتصا دی را ہداری کے با رے میں متعدد اہم اتفا ق را ئے پا یا گیا یہ دورہ چین پا کستان تعلقات کو سنہری دور میں دا خل کر گیا اپنی مشتر کہ کو ششوں کے ذ ر یعے اہم تعاون کے منصو بوں کو ڈیزائن سے حقیقت کا روپ دیا جا رہا ہے یہ سال ہما رے دو نوں رہنما ؤں کی طر ف سے اتفاق را ئے پر عمل در آ مد کا سال ہے مجھے قوی یقین ہے کہ بڑ ھتا ہوا گہرا معتد بہ تعاون سے ہما رے دونوں عوام کو یقینی فا ئدہ پہنچے گا اور علا قاے تر قی و خو شحا لی کو فرو غ ملے گا ۔ چینی حکو مت چین پا کستان تعلقات کو اپنی سفا رتکا ری میں ہمیشہ تر جیح دیتی ہے قو می خو شحا لی اور عوامی فلا حو بہبود کو فرو غ دینے کی جا نب سے را ستے پر چین اور پا کستان ہمیشہ عزم کے ساتھ دست تعاون بڑ ھا ئیں گے اور ملکر چین پا کستان کمیو نٹی مشتر کہ تقد یر بنا دیں گے۔ تندو تیز در یا ئے یا نگزی اور در یا ئے سند ھ نے ہمیشہ ہما رے دونوں عوام کے ما بین دوستی کی تا ریخ کا مشا ہدہ کیا ہے مستقبل میں پا ک چین دوستی زبر دست بہا ؤ والے عظیم در یا ئے یا نگزی اور در یا ئے سند ھ کی طر ح بلا رکا وٹ رواں دواں رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…