اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہیں، لوگ وزیراعظم کے لئے دعا گو ہیں انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ ا ن خیالات کا اظہار مریم نواز نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2011 میں وزیراعظم کی انجیوگرافی کرائی تھی ۔کچھ پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سرجری سے پہلے تین روز تک مخصوص ادویات دی جائیں گی اوروزیراعظم سرجری کے بعد ایک ہفتے تک ہسپتال میں قیام کریں گے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز سفر کی اجازت دیننگے وزیراعظم وطن واپس آ جائیں گے