جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سندھ پولیس کی آصفہ زرداری کو ماموں بنانے کی کوشش

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے جمعہ کوکے ایم سی کی سولجر بازار ڈسپنسری ، میٹرنٹی ہوم اور ڈیفنس میں پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے جمعہ کوکراچی میں کے ایم سی کی سولجر بازار ڈسپنسری اور میٹرنٹی ہوم کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کمشنر کراچی اور دیگر اعلی حکام بھی تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آصفہ بھٹو نے میٹرنٹی ہوم میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے سے بھی معلومات حاصل کیں۔انہوں نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن ہم اس پر قابو نہیں پا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، ہمیں ہر حال میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔بعد ازاں آصفہ بھٹو ڈیفنس میں پولیس سہولت مرکز پہنچیں اور مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے آصفہ بھٹو کو پولیس سہولت مرکز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو پولیس سہولت مرکز کا جلد بازی میں دورہ کرایا گیا۔ آصفہ بھٹوزرداری نے شکایت کے لئے پرچی حاصل کی تو ٹائمنگ غلط نکلی، آصفہ نے جب اس بارے میں سوالات شروع کئے تو ایس ایس پی مقصود میمن کو چار و ناچار سہولت سینٹر شروع نہ ہونے کا اعتراف کرنا پڑا، جس پر آصفہ شدید بولیں کہ اگر سہولت مرکز ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو پھر انہیں بلایا کیوں گیا ہے لیکن پولیس افسران کے پاس ان کے اس سوال کا کوئی جواب موجود نہ تھا، لہذا آصفہ شدید برہم ہوئیں اور وہاں سے واپس چلی گئیں۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…