ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کاپاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے مصالحت نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے مصالحت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ٹی او آرز پر سخت موقف اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پانامالیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے مصالحت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ٹی او آرز پر سخت موقف اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف ڈٹے رہیں اور اس معاملے پر ایسا موقف نہ اپنایا جائے جس سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر پیدا ہو۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے وائس چیئرمین آصف زرداری سے مشاورت کے بعد پارٹی پالیسی کوحتمی شکل دی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی ایک ہی ہے اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم کے خاندان سے ہی ہوگا۔واضح رہے کہ پاناما لیکس کے مجوزہ تحقیقاتی کمیشن کے لیے ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور اس سلسے میں دونوں کی پارلیمانی کمیٹی اپنا اپنا کام کررہی ہیں تاہم ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…