جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف،اسفندیارولی نے بڑا اعلان کردیا،وزیراعظم نوازشریف کو انتباہ

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تفتیش میں الزامات اگر ثابت ہوگئے تو وزیراعظم کو گھر نہیں بلکہ جیل جانا ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہاکہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ پاناما لیکس پر بننے والے کمیشن کو ڈکٹیٹ کرے کیونکہ یہ ایک غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقہ ہے۔پاناما لیکس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آف شور کمپنیاں صرف یہ نہیں ہیں جو پاناما لیکس میں سامنے آئی ہیں ٗاگر احتساب کرنا ہے تو اور بھی کمپنیاں ہیں انہیں بھی دائر ے میں لانا چاہیے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ احتساب صرف وزیراعظم کے لیے نہیں بلکہ ہر اس سیاستدان کا ہونا چاہیے جو اس میں ملوث ہے اور یہی ایک تبدیلی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہمارا موقف واضح ہے کہ ملزم اور مجرم میں فرق ہونا چاہیے۔اسفند یار ولی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد غیر آئینی اقدام کا راستہ بند ہوچکا ہے۔پاک فوج کے موجودہ سربراہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے کسی بھی قسم کے سیاسی عزائم نہیں ہیں، لہذا ان کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے۔عمران خان کے ڈی چوک پر دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتوں کا مقصد کرپشن کی تحقیقات نہیں، بلکہ وہ تختِ اسلام آباد کی جنگ لڑرہی ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسفند یار والی نے کہا کہ استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کو اپنی جماعت میں بھی احتساب کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…