پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا کے بجٹ کا کتنے فیصدحصہ تنخواہوں کیلئے مختص کردیاگیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال 2016.17 کے بجٹ کا انتالیس فیصدحصہ تنخواہوں کے لیئے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیئے بجٹ کا چوبیس فیصد مختص کیا جائے گا۔ بجٹ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے موقع فراہم کئے جائیں گے صوبائی سیکرٹری فنانس علی رضا بھٹو نے پری بجٹ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کا تیس فیصد حصہ نان سیلری، کرنٹ کیپٹل دو فیصداور فارن پراجیکٹ کے لیئے پانچ فیصدمختص ہو گا اسی طرح ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ کا چوبیس فیصد مختص کیا جائے گا سیکرٹری فنانس کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے موقع فراہم کئے جائیں گے صوبے میں 32سے 34ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے سکولوں میں سہولیات آئندہ تین سالوں میں فراہم کر لیں گے سیکرٹری فنانس کے مطابق اے ڈی پی کا تیس فیصد حصہ ضلعی حکومتوں کے ذریعے خرچ کیا جائے گا غریبوں کے لیئے ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جائے گی جبکہ صحت کے شعبے میں سروس ڈیلوری کو مزید بہترکیا جا ئیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…