لاہور(این این آئی ) 17 جون ،پھردھرنوں کا آغاز،اعلان نے کھلبلی مچادی،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے 17 جون کو مال روڈ لاہور پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیااور بتایا کہ دھرنے کی قیادت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کرینگے ،مال روڈ پر احتجاج کے حوالے سے ڈی سی او لاہور کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے،تروایح اور سحری بھی مال روڈ پر ہوگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائیگا،دھرنے میں شرکت کیلئے عمران خان، سراج الحق، راجہ ناصر عبا س ،صاحبزادہ حامد رضاو دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دے دی ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران نے کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں کیااس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ، بشارت جسپال، بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق، فیاض وڑائچ، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی ،جواد حامد ،جی ایم ملک ،راجہ زاہد و دیگر نے شرکت کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو بتائیں گے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے کوئی ڈیل کی ،نہ دیت قبول کی اور وہ قصاص کیلئے پہلے کی طرح آج بھی پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دو سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا، صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،پنجاب حکومت نے جعلی جے آئی ٹی بنا کر شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون ہضم کرنے کی ناکام کوشش کی،انصاف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، آرمی چیف نے ایف آئی آر درج کروائی، انصاف بھی دلوائیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہا درست ثابت ہوا کہ موجودہ قاتل حکمرانوں کے ہوتے انصاف نہیں ملے گا،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے خلاف پولیس کے جھوٹے چالان کے تحت کارروائی ہورہی ہے جبکہ شہداء کی طرف سے درج ہونے والی ایف آئی آر پر دو سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ ہم نے طویل انتظار کے بعد استغاثہ دائر کرنے کا قانونی حق استعمال کیا جو ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے اور استغاثہ کے حوالے سے چشم دید آئینی گواہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنی شہادتیں قلمبند کروا رہے ہیں۔اس وقت 30 چشم دید زخمی گواہ اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔خرم نواز گنڈاپور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کے دن سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے کارکنوں کے ہمراہ مال روڈ پر ہونگے۔ پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی کارکنان انصاف کیلئے مال روڈ پر جمع ہونگے۔ ہم پرامن لوگ ہیں،امید ہے حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔اگر رکاوٹ بنی تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم، وزیرداخلہ، وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیر قانون، آئی جی پنجاب ہونگے جن کے ہاتھ پہلے ہی بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور انہوں نے ابھی اس خون کا حساب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن قائم ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس باقر نجفی کے خلاف پنجاب حکومت کے خلاف رپورٹ دینے پر وفاقی حکومت کارروائی کروانے کی سازشوں میں مصروف ہے،ہم سمجھتے ہیں حکمرانوں نے اگر اس قسم کی سازش کو عملی جامہ پہنایا تو انہیں پانامہ لیکس سے بڑے ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم صفائی پسند لوگ ہیں مال روڈ کی صفائی کا خیال رکھیں گے’’ہمارا ایجنڈا ہی صفائی ہے‘‘ ۔
17 جون ،پھردھرنوں کا آغاز،اعلان نے کھلبلی مچادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
-
مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
افغان کرکٹر راشد خان پر افغانستان آنے کی پابندی عائد
-
سکولوںکی چھٹیوں بارے اہم فیصلہ متوقع
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل
-
حکومت کا سرکاری وخودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کافیصلہ
-
موسلادھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا
-
عیدالفطر کے موقع پر اسپرنگ بریک کا اعلان
-
دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی
-
اس سال کتنے روزے ہوں گے اور عید کے چاند کی پیدائش کب تک ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر
-
جنگ کے خاتمے کیلیے پیوٹن نے ایسی کیا پیشکش کی تھی جسے ٹرمپ نے مسترد کر دیا ۔۔؟ جانیے

















































