لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) آج پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا ۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں مقامی وقت کے مطابق بارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور کعبہ کا سایہ مکمل طور پر تحلیل ہو جائے گا ۔ تمام دنیا کے مسلمان اس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں ۔ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے ۔