اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ نگار ، کالم نویس و اینکر پرسن جاوید چوہدری نے ملا منصور معاملے پر اہم ترین سوالات اٹھا دیئے۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ پورے پانچ دن بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ولی محمد کو مل منصور تسلیم کر لیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں تجزیہ نگار نے کہا کہ ہم سرتاج عزیز کے بیان پر اب یہی کہہ سکتے ہیں کہ ”خاک ہو گئے ہم ، تم کو خبر ہونے تک“۔ آپ نے اعتراف کر لیا لیکن کیا یہ اعتراف ڈی این اے کے نتیجے کے بعد کیا ؟ کیونکہ اب تک ڈی این ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آیا۔ اگر یہ اعتراف ڈی این کے نتیجے کے بغیر ہی کرنا تھا تو پھر پہلے دن ہی تسلیم کر لیا جاتا ۔ ہم نے پوری دنیا کے ’جوتوں‘ کا انتظار کیوں کیا؟ سرتاج عزیز نے یہ بھی کہا ملا منصور کی لاش ہمارے پاس ہے۔ اگر لاش ہمارے پاس ہے تو کل طالبان نے کس کا جنازہ پڑھایا تھا اور کس کو دفن کیا تھا؟ اگر لاش طالبان کو نہیں ملی تھی تو نئے امیر کا تقرر کیوں کیا گیا؟ جاوید چوہدری نے کہا کہ ہم خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پورا سچ کب سامنے آئے گا؟