جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

کراچی میں امن کے دعوے دھرے ، ٹارگٹ کلر پھر بے لگام ہوگئے

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )کراچی میں امن کے دعوے دھرے رہ گئے، ٹارگٹ کلر پھر بے لگام ہوگئے۔ فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت 5افراد کو قتل کردیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اداروں کی کارراوئیوں میں 3ملزمان گرفتار اور 15حراست میں لے لیے گئے۔ ایس پی ثاقب ابراہیم کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب فلیٹ سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سلیم نصیر کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، جسے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ مقتول ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات تھا۔ اس نے 3شادیاں کر کھی تھیں۔ ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو شک گزرا کی واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے اور مقتول کی تیسری بیوی سے تفتیش شروع کردی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ تیسری بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر انسپکٹر کو قتل کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں گھر کے باہر بیٹھے افراد پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3افراد میں سے 2اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل کے مطابق ہلاک افراد میں مقامی لان کا مالک عاصم اور امیر حیدر شامل ہیں، جبکہ زخمی شخص کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے کئی خول ملے ہیں۔ ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق جاں بحق عاصم پارٹی کارکن تھا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے عاصم حسین کے قتل کی مذمت کی ۔ ادھر پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 15ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سبزی منڈی میں لوٹ مار کیا کرتے تھے۔ لانڈھی89 اور اورنگی مجائد کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ سی ویو کے قریب سے بھی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…