بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

عوام تیا ری کر لیں ! آج اہم کام ہو سکتا ہے ، اعلا ن ہو گیا

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن ) وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان کو ایک مراسلہ کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک طالبان اپنے لیڈر ملا اختر منصور کی ہلاکت پر کسی بھی ممکنہ رد عمل کر سکتے ہیں۔تحریک طالبان حساس تنصیبات کونشانہ بناسکتے ہیں ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں ، ایئر بیس ،سی پورٹ اہم تنصیبات سمیت سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کا حکم دیدیا ہے پولیس جس کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی فل پروف انتظامات بنانے کا کہا گیا ہے جس پر حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے کمشنرز ، آر پی اوز ،ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز اور حساس اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے آج جمعہ کے روز سکیورٹی کے فل انتظامات کیساتھ ساتھ تمام سرکاری انتہائی حساس تنصیبات کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹس ،ڈرائی پورٹ ،ریلوے اسٹینشنز ،پنجاب سیکرٹریٹ اور وزراء کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری املاک کی سیکورٹی کو انتہائی چاک و چوبند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع اپنے اپنے ضلعوں میں داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی جامع تلاشی رکھیں جبکہ پنجاب سے ملحقہ خیبر پختونخواہ کے تمام راستوں پر بھی پولیس کی جانب سے اضافی چوکیاں اور دستے تعینات کردیئے گئے ہیں جوخیبر پختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال اور ان کا ریکارڈ رکھیں گی اس ضمن میں حساس ادارے بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہونگے کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے کیلئے آج جمعہ کے روز تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…