لندن(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے وطن جانے کی اجازت نہیں دی ، لندن میں قیام مزید بڑھ گیا ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے آئندہ ہفتے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم علاج کیلئے امریکا بھی جاسکتے ہیں ۔ وزیر اعظم کا لندن میں قیام بڑھ گیا ، ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کر دیا ، وزیر اعظم نواز شریف کو آج وطن روانہ ہونا تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی ۔ جو ٹیسٹ پہلے کئے گئے وہ تسلی بخش نہیں تھے ۔ اسی لئے ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے ، اگر پھر بھی بات نہ بنی تو وہ امریکا بھی جاسکتے ہیں ۔ وزیر اعظم گذشتہ ماہ بھی علاج کیلئے لندن آئے تھے تاہم تب بھی ڈاکٹرز نے ان کے ٹیسٹ کئے تھے تاہم وطن جانے کی اجازت دی تھی ۔ لیکن اب انہیں ڈاکٹرز نے سگنل نہیں دیا ۔ وزیر اعظم کا لندن میں قیام کا بڑھنا کہیں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کا امکان نہیں ، تاہم کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آجائے گا ۔ وزیراعظم نواز شریف 22 مئی کو لندن پہنچے تھے جہاں 23 مئی کو رائل اسپتال میں ان کے بلڈ ٹیسٹ کیےگئے۔ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کی طبعیت تسلی بخش قرار دی تھی۔جس کے بعد پہلے 29 مئی اور پھر27 مئی کو وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا گیا تھا مگراب تازہ خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو سفرسے روک دیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































