بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف ساتھ دینے والوں کیساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟عمران خان کا انکشاف

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان پانامہ معاملے میں آکر پھنس گئے ہیں ، نواز شریف کے ساتھ جو ملے گا قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا، آصف زرداری نے 2014 کے دھرنے میں نواز شریف کی مدد کی اور ابھی تک پچھتا رہے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ اب وہ دوبارہ نواز شریف کا ساتھ دیں گے کیونکہ نواز شریف استعمال کرنے کے بعد لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ جو ملے گا قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا ۔ شریف خاندان پانامہ معاملے میں پھنس گیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے ہمارے 2014 کے دھرنے کے وقت نواز شریف کو بچا لیا تھا مگر اب وہ بھی ان کا ساتھ نہیں دینگے۔ میاں صاحب نے دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی کو استعمال کیا اور بعد میں ڈاکٹر عاصم کیس میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں ۔ میاں صاحب نے آصف زرداری کے باہر جانے کے بعد بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی ۔ پاکستان میں ہر صورت کرپٹ افراد کا احتساب ہونا چاہیے ۔عمران خان نے کہا کہ پانامہ معاملے میں دنیا بھر میں انکوائری ہو رہی ہے اور ہم احتساب کے عمل کے لئے سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں کہ تحریک انصاف اب پیچھے ہٹ جائے گی اگر کوئی سیاسی پارٹی ساتھ نہ بھی دے تو بھی ہم احتساب کروانے کے لئے آخر تک جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور مشرف دور سے زیادہ برا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں جس سیٹ پر ہارے وہاں پہلے بھی تیسرے نمبر پر ہی تھے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف آصف زرداری کے پیچھے چھپے ہوئے تھے مگر اب کھل کر شریف خاندان کی کرپشن لوگوں کے سامنے آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین اگست2012 کو اپنے فلیٹ کی تفصیلات بتائیں تھیں ۔ میں 1971 سے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا ۔ میری ڈکلیئرڈ آمدن تھی ۔ میں توبرطانوی شہری نہیں تھا اس لئے آف شور کمپنی بنائی تاکہ ٹیکس بچایا جا سکے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں ۔ نواز شریف نے اربوں کی جائیداد کے باوجود آف شور کمپنیز بنائیں ۔ میری تمام ٹیکس ریٹرنز 1982 سے اب تک کی موجود ہیں ۔ باہر رہ کر اپنی حلال کمائی سے رقم پاکستان لے کر آیا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…