کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی ۔ کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ ڈاکٹر عاصم حسین ، سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چودھری ، عبدالحمید صفدر حسین اور سید اطہر حسین عدالت میں پیش ہوئے ۔ سابق سیکرٹری پیٹرولیم نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔ احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس کی سماعت بھی یکم جون تک ملتوی کر دی ۔ احاطہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جائیداد کے حوالے سے نیب ہی بتا سکتی ہے ، نیب ہر چیز کی کرتا دھرتا ہے ، اس سے ہی اس حوالے سے پوچھیں ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جائیداد کے حوالے سے عدالت نے بھی کوئی حکم نہیں دیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا



















































