واہ کینٹ (آئی این پی)مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف عمرکی زیر قیادت سرکاری وفد نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔پی او ایف آمد پر لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چےئرمین پی او ایف بورڈ نے وفد کا استقبال کیا اور پی اوایف بورڈ ممبران سے متعارف کرایا۔ چےئر مین پی او ایف بورڈ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں وفد کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداواری صلاحیت دنیا کے تیس سے زائد ممالک کو برآمد بھی کر رہاہے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان اورمالدیپ کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبہ میں پہلے سے ہی روابط موجود ہیں جن کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں وفد کو بتایا کہ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں 14ذیلی ادارے اور چھبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی اوایف نے ہمیشہ حالت جنگ و امن میں مسلح افواج کی طرف سے دئیے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے ۔ وفد کو بتایا گیا کہ پی او ایف مالدیپ کی روایتی اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کر سکتا ہے۔ وفد نے تفصیلی بریفنگ اور وژن کو سراہا اور دفاعی پیداوار کے اس ادارے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور معزز اراکین وفد نے ڈسپلے روم میں دفاعی مصنوعات دیکھنے کے بعد پی او ایف کی چند پیداواری یونٹس کا دورہ کیا اور اسلحہ و گولہ بارود کی تیاری کے مراحل دیکھے۔ انہوں نے پی او ایف میں تیار ہونے والی دفاعی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی ۔ (رڈ)
پاکستان دنیا کے کتنے ممالک کو دفاعی مصنوعات برآمد کررہاہے؟ قابل فخر انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا



















































