الریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ام القریٰ کلینڈر کے مطابق رواں سال کے ماہ صیام کے روزوں کی طوالت کا حساب لگایا گیا ہے۔ عرب ٹی وی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ صیام پچھلے اور آئندہ دس برسوں میں طویل ترین روزوں کا مہینا ہو گا۔ام القریٰ کلینڈر کے مطابق سعودی عرب میں طویل ترین روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ کا ہو گا جب کہ اس سال کا چھوٹا روز14 گھنٹے 51 منٹ کو محیط ہو گا۔ یوں پہلے اور آخری روزے میں صرف چار منٹ کا فرق ہو گا۔ گذشتہ برس پہلے اور آخری روزے میں 8 منٹ کا فرق تھا اور آئندہ برس یہ فرق چھ منٹ پر آ جائے گا۔ اگلے دس برسوں میں روزے کے اوقات میں بہ تدریج کمی آئے گی اور سنہ 1447ھ میں 13 گھنٹے 22 منٹ کا روزہ ہو گا۔ماہ صیام کے موسم گرما میں آنے سے متعلق ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ صیام گرمیوں میں ضرور ہے مگر جتنی گرمی شوال میں پڑنے کا امکان ہے اتنی رمضان المبارک میں نہیں ہو گی۔ اس طرح گذشتہ برس کا رمضان رواں سال کے رمضان سے زیادہ گرم ایام میں گذر چکا ہے۔ آئندہ برس کا ماہ صیام رواں ماہ صیام سے نسبتا کم گرم دنوں میں آئے گا
ماہ صیام،پہلے اور آخری روزے میں حیرت انگیز فرق ،دلچسپ رپورٹ جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































