بیجنگ(این این آئی)چین میں حال ہی میں ایک بکری نے دو ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا جسے پوری دنیا میں حیرت و استعجاب کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی چین کے علاقے یوننان میں پیدا ہونے والے بکری کے دو ٹانگوں والے بچے کو دیکھنے دور دور سے لوگ آ رہے ہیں۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو ٹانگوں پر چلنے والے بکری کے بچے کی پچھلی دونوں ٹانگیں سرے سے موجود نہیں۔ پیدائش کے بعد اسے کھڑے ہونے اور چلنے میں دشواری کا سامنا تھا تاہم اس نے ایک ہفتے میں چلنا سیکھ لیا ۔چینی ماہرین حیوانات کا کہنا تھا کہ دو ٹانگوں والے بچے کی ماں (بکری) نے دو بچے جنم دیے۔ بکری کے پیٹ میں دونوں بچوں کے درمیان ٹکراو¿ کے باعث بکری کو تکلیف ہوئی جس کے بعد اس نے دونوں بچوں کو جنم دے دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بکری کے بچوں کی پیدائش قدرتی انداز میں ہوئی مگر پیدا ہونے والا ایک بچہ دو ٹانگوں سے محروم ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں