پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

10طریقے جو آپ کی ازدواجی زندگی کو بہترین بناسکتے ہیں

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

تمام جوڑوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی زندگی خوشگوار گزرے لیکن یہ خواب حقیقت نہیں بن پاتا۔ آج ہم آپ کو چند ایسے مشورے دیں گے کہ جن سے آپ کی ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی۔ ایک ہی وقت میں بستر پر جائیں
حالات اس وقت خراب ہونا شروع ہوتے ہیں جب آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ ایک ہی وقت میں بستر میں نہ جائیں۔ اس طرح نہ صرف چڑچڑاپن آتا ہے بلکہ ایک دوسرے سے دوری بھی بڑھنا شروع ہوجاتی ہے ۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دونوں ایک ہی وقت بستر میں جائیں گے۔

مشترکہ دلچسپی ڈھونڈیں اکثر اس وقت لڑائی یا بد مزگی پیدا ہوتی ہے جب آپ کی دلچسپیاں مشترک نہ ہوں۔اگر شوہر کو میچ پسند ہے اور بیوی کوڈرامے تو پھر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کریں گے لہذا کوئی ایسی دلچسپی ڈھونڈیں جو آپ دونوں کو اچھی لگے۔ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلیں اس طرح چلنے میں دشواری ہو تو کم از کم ساتھ ساتھ ضرور چلیں کہ اس طرح آپ دونوں میں اپنائیت کا عنصر بڑھے گا۔ ایک دوسرے پر بھروسہ کریں ایک دوسرے پر بھروسہ بہت ضروری ہے۔اکثر رشتوں میں اس وقت مسائل جنم لیتے ہیں جب ایک دوسرے پر بھروسہ نہ کیا جائے۔اگر آپ کا شوہر رات کو لیٹ ہوگیا ہے تو اس سے لڑنے کی بجائے اس سے وجہ پوچھیں اوراس کی بات کا یقین کریں۔ غلطیوں کو معاف کریں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنے کی عادت اپنائیں۔زندگی میں ہر انسان غلطی کرتا ہے اور ان غلطیوں پر اسے برا بھلا نہیں کہا جاتا بلکہ معاف کردینا ایک اچھا عمل ہے کہ اس طرح دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے عزت پیدا ہوتی ہے۔ دن میں ایک دوسرے کو پوچھیں ایک دوسرے کو دن میں ضرور پوچھیں کہ اس طرح آپ کو اپنے ساتھی کی خیریت کا علم رہے گا بلکہ اگر اسے آپ کی ضرورت ہو تو آپ وہ بھی کرسکیں گے۔ ایک دوسرے کو گلے لگائیں جب بھی ایک دوسرے کو تھوڑی دیر بعد ملیں تو ایک دوسرے کو گلے لگائیں کہ یہ اپنائیت کا بہترین انداز ہے۔گھر میں داخل ہوتے وقت اپنے شریک حیات کے ساتھ پیار کے بول بولیں۔

اپنا خیال رکھنا جب بھی آپ کا جیون ساتھی گھر سے باہر جائے تو اسے ’خداحافظ‘ کہیں اور ساتھ یہ بھی کہیں ’کہ اپنا خیال رکھنا‘۔ ان الفاظ سے اس کے لاشعور میں یہ ضرور رہے گا کہ اس کا جیون ساتھی اس کے لئے بہت متفکر ہے اور یوں آپ کا پیار بڑھے گا۔ شب بخیر رات کو بستر میں لیٹ کر ایک دوسرے سے باتیں کریں اور دن بھر کی روٹین پر تبادلہ خیال کریں کہ اس طرح آپ ایک دوسرے کو اچھے مشورے دے سکیں گے۔رات کو سوتے ہوئے ایک دوسرے کو شب بخیر کہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ پر فخر کریں اکثر معاملات اس وقت خراب ہوتے ہیں جب میاں یا بیوی ایک دوسرے کے ساتھ باہر جاتے ہوئے ناخوش ہوتے ہیں لہذا جب بھی باہر نکلیں تو کبھی بھی اسے بوجھ نہ سمجھیں بلکہ اس ساتھ کو فخر کے ساتھ لے کر چلیں۔خبر کا حوالہ



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…