اسلام آباد(نیوزڈیسک)سانپ ایک رینگنے والا خطرناک جانور ہے۔ سانپوں میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے نتھنوں کے ذریعے ہوا اندر کھینچ سکیں اور تیزی سے اپنے شکار کی بو سونگھ سکیں۔ ایسا کرنے کے لیے انھیں ایک خصوصی عضو پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جسے جیکب سنز آرگن کہتے ہیں۔ یہ سانپ کے منہ کی اندر کی طرف بالائی سطح کی گہرائی میں پایا جاتا ہے۔امریکہ کی ریاست ٹیکساس سانپوں کی عالمی منڈی ہونے کی وجہ سے عالمی شہرت کی حامل ہے۔ یہاں دنیا کے بہت سے ممالک کو غذائیت سے بھرپور اور لذید ترین منجمد سانپ برآمد کئے جاتے ہیں۔ 1976ء میں ریاست ٹیکساس کے شہر سویٹ واٹر سے 13ہزار سانپوں کو زندہ پکڑا گیاتھا۔ جن سے مختلف اقسام کے کھانے تیار کئے گئے۔یہاں کے لوگ ایک خاص قسم کے ہک کے ذریعے سانپ کو زندہ پکڑتے ہیں۔ زندہ سانپوں کے علاوہ یہ مادہ سانپوں کا دودھ نکال کر کافی مہنگا فروخت کیا جاتا ہے جو مختلف دوائیوں میں استعمال ہو تا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو بتاتے چلیں کہ سانپوں کا زہر بھی دنیا میں کافی مقبولیت رکھتا ہے اور بہت سی دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہاں ٹیکساس میں سانپوں کی کھالیں بھی اچھے داموں فروخت کی جاتی ہیں۔ جو مگر مچھ کی کھال کے بعد سب سے زیادہ مہنگی ہیں ۔سانپ کی کھال سے جوتے بھی بنائے جاتے ہیں۔ سویٹ واٹر میں متعدد بڑےہوٹل بھی ہیں جہاں سانپوں کی مختلف اقسام کے لذید کھانے بھی پکتے ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہاں کے لوگ سانپ کے قورمے اور کباب وغیرہ کو اس قدر شوق سے کھاتے ہیں جیسے فرائی چکن ہو۔
امریکہ میں ایسی چیز کی منڈی جس سے سب خوف کھاتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































