منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کینڈین کمپنی کی بغیر ترشے ہیرے کی چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلامی

datetime 10  مئی‬‮  2016

ٹورنٹو(این این آئی)افریقی ملک بوسٹوانا میں ہیروں کی کان کنی کرنے والی ایک کینیڈین کمپنی نے 813 قیراط وزنی ایک ہیرے کی چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلامی کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کے سی ای او کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ نیلامی میں یہ کسی بھی ’بغیر ترشے ہوئے ہیرے کی سب سے زیادہ قیمت ہے، اس نے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔یہ پیش قیمت پتھر بوسٹوانا سے دریافت ہوا تھا اور اس کو خریدنے والے کا نام اور خریداری کی شرائط کو افشا نہیں کیا گیا۔لوکارا ڈائمنڈ کا کہنا تھا کہ وہ اس نیلامی کے بعد ہیرے کی تراش خراش اور پالش کرنے کے بعد نیلامی سے حاصل ہونے والے منافعے کے دس فیصد حصے کا بھی حق دار ہوگا۔ایسا لگتا ہے کہ نیلامی کا یہ ریکارڈ زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکے گا۔ کیونکہ لوکارا اس سے بڑا ہیرا نیلامی کے لیے پیش کرنے والی ہے۔1109 قیراط وزنی ایک ہیرا 29 جون کو لندن میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔یہ دونوں ہیرے بوسٹوانا کی کارووے کان سے ملے ہیں جہاں لوکارا ہیروں کی کان کنی کر رہی ہے۔ اس کان سے حاصل ہونے والے ہیروں کی وجہ سے اس کان کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔دوسری جانب سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے سٹاک ایکچینج میں لوکارا کمپنی کے حصص میں 8.58 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس کینیڈین کمپنی میں زیادہ تر حصص سویڈن کی لنڈن خاندان کے ہیں۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…