ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

خوف کے بادشاہ کا مجسمہ فروخت، کس کا مجسمہ ہے؟ جانئے

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں ہٹلر کا مجسمہ 17.2 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا جسے اطالوی مجسمہ ساز ماو¿ریزیو کیتلان نے بنایا۔بچے کی جسامت کے اس متنازعہ مجسمے میں ہٹلر گھٹنوں پر بیٹھا ¾ موم اور چیڑ سے بنے اس مجسمے کا نام HIM ہے جس کے بارے میں امید تھی کہ یہ 10 سے 15 ملین ڈالر میں فروخت ہو جائے گا۔ مجسمے کے خالق کا اس سے پہلے بڑی سے بڑی رقم حاصل کرنے کا ریکارڈ 7.9 ملین ڈالر تھا جو کہ اس مجسمے نے توڑ دیا ہے۔مجسمے میں ہٹلر کا جسم ایک کم سن لڑکے جتنا ہے جو کہ اپنے گھٹنوں پر بیٹھا ہے، مجسمے میں ہٹلر نے اپنا روایتی سرمئی اونی سوٹ پہنا ہوا ہے اور ہاتھ سامنے کی جانب باندھے ہیں۔ یہ مجسمہ 2001 میں مکمل کیا گیا تھا اس کے خالق 55 سالہ کیتلان کے مطابق ہٹلر ایک خوف کی علامت ہے اس کی تصویر دیکھنا ایک دردناک عمل ہے حتیٰ کہ اس کا نام لینا بھی ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مجسمے کو بنانے کے پیچھے ان کا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں اور نہ ہی وہ کسی قسم کی شہرت کی طلب رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…