بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جہاز میں ریاضی کا سوال کبھی بھی حل مت کریں ۔۔۔! ورنہ

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی) اٹلی کے ایک ماہر اقتصادیات کو جہاز میں ریاضی کا ایک سوال حل کرتاہوادیکھ کرساتھ بیٹھی مسافر خاتون نے عملے کو آگاہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کی اطلاع پر عملہ فورا متحرک ہو گیا اور گوریڈو مینزیو کو نہ صرف جہاز سے اتار دیا گیابلکہ سکیورٹی حکام نے ان سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی۔

دوران تفتیش مینزیو نے سکیورٹی اہلکاروں کوریاضی کے وہ سوالات دکھائے جو وہ حل کر رہے تھے جس پرانہیں جہاز میں دوبارہ سوار ہونے کی اجازتملی لیکن اس ساری کارروائی کے دوران پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکی تھی۔گوریڈو مینزیو نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیںجہاز سے نکالنے پر پائلٹ شرمندگی محسوس کر رہا تھا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے اس تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے گوریڈ ومینزیو کا کہنا تھا کہ:’ یہ تجربہ ناقابل یقین تھا اور انہیں اس پر ہنسی آئی۔مینزیو نے فیس بک پر مزید لکھاکہ یہ تھوڑا مزاحیہ تھا اور تھوڑا پریشان کن۔ خاتون نے صرف میری طرف دیکھا، لکھے ہوئے پراسرار فارمولے کو دیکھا اور نتیجہ اخد کر لیا کہ یہ کچھ اچھا نہیں۔ اور اس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہو گئی۔مینزیو نے امریکی میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر اضافی معلومات حاصل نہ کرنے کی صورت میں بہت زیادہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، خاص کر غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی رویہ پیدا ہو سکتا ہے۔ایئر وسکونسن ایئر کی علاقائی شراکت دار امریکی ایئر لائن نے کہا کہ عملے نے بیمار مسافر کی دیکھ بھال سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کیا اور اس کے بعد اس کے الزامات کی تفتیش کی۔ اس سے معلومات ہوا کہ یہ درست نہیں۔‘مینزیو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پروفیسر ہیں اور وہ ایک لیکچر دینے انٹاریو جا رہے تھے۔جہاز روانہ ہونے سے پہلے ان کے برابر میں بیٹھی خاتون نے عملے کے ایک رکن کو کاغذ پرپیغام دیا۔انہوں نے پہلے کہا کہ وہ بیمار محسوس کر رہی ہیں تاہم بعد میں مینزیو کی سرگرمی کے بارے میں بتایا۔پروفیسر کی شکایت کرنے والی خاتون کو بعد میں ایک دوسری پرواز پر روانہ کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…