پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پاکستان فہرست میں چوتھے نمبر پر، کس فہرست میں ؟جانئیے

datetime 8  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی بارے ادارہ قائم کرنے والا چوتھا ملک ہے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی نمائندے جین فرینکوئیس کاڈٹین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سے پیرس معاہدہ پر عمل درآمد کے سلسلہ میں فرانس کی سفیر مسز مارٹین ڈورنیس کے ہمراہ ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ پاکستان نے پیرس معاہدہ پر عمل درآمد کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم کی سربراہی میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی بارے کونسل قائم کر رہا ہے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی اتھارٹی قائم کرنے والا چوتھا ملک ہے یہ ایک پیشہ وارانہ ادارہ ہو گا جو کہ تمام ترقیاتی شعبوں میں موسمیاتی تبدیلی کی نگرانی کرے گا ۔وفاقی وزیر نے ملاقات کرنے والے وفد کو بتایا کہ گرین پاکستان پروگرام مخصوص مقاصد کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ پیرس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اس میں شجر کاری کافروغ، قابل تجدید توانائی وغیرہ جیسے دونوں اقدامات شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ عوام میں موسمیاتی تبدیلیوں بارے شعور آگاہی کے اقدامات گرین پاکستان پروگرام کے مقاصد میں شامل ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی پر عمل درآمد کی کمیٹی فعال کر دی گئی ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی سطحوں پر پالیسی سفارشات پر عمل درآمد میں پیش رفت کی نگرانی کی جا سکے ۔ عمل درآمد میں سہولت اور آسانی کے سلسلہ میں فریم ورک بنایا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر گرین ہاﺅس گیسز کے اخراج کے حوالہ سے 135ویں نمبر پر ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان گرین کلائمیٹ فنڈ میں سے اپنا حصہ وصول کرنے کی تیاریوں کے لئے کوششیں کر رہا ہے اور سی ٹی سی این کے تحت ٹیکنالوجی کی ضروریات کا جائزہ اور سکینڈ نیشنل کمیونیکیشن سٹڈی شروع کر دی گئی ہے ۔وفد کو بتایا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حصہ کے طو رپر ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی کی تیاری کے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…