ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے عابد شیرعلی اور زعیم قادری کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر کے لئے درخواست دیدی

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ لاہور رکی صدروبینہ جمیل کی طرف سے عابد شیر علی اور زعیم قادری کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دینے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں دفعہ 506 کے تحت ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کروائی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹرزرقاتیمور سہروردی ،نیلوفر حبیب ،شہناز خان، رابعہ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان، کاشف ، محمد مدنی اور شہباز بھی موجود تھے۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ پولیس کی اعلیٰ قیادت سے امید ہے کہ وہ ہماری درخواست پر فور ی کاروائی عمل میں لائیں گے اور (ن) لیگ کے گلوؤں کو گرفتار کریں گے ، اگر ایسا نہ ہواتو پھر عدالتی راستہ اختیار کریں گے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو دھمکیاں دینے دینے والوں کیفرکردار تک پہنچاکر دم لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہماری کسی طرف سے شنوائی نہ ہوئی تو رائے ونڈکا بھی رخ کریں گے اور جس میں جرات ہے وہ ہماری ٹانگیں توڑ کردکھائے ، تحریک انصاف کے جیالے اور بہادر کارکن ان گلوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں نوازشریف کے خاندان کا نام آنے پر (ن) لیگ کے درباریوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں اوراپنا ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں،پاکستانی عوام عنقریب ملک میں انصاف ہوتا دیکھے گی اور کرپٹ ٹولے کا ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے صفایا ہو جائے گا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…