پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی پی پی کے اہم رہنما کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

datetime 6  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیئر حسین بخاری کو آدھے گھنٹے میں پولیس کو ایف آیٹ کچہری میں متلعقہ دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ایف ایٹ کچہری میں نیئر بخاری اور ان کے بیٹے کو پولیس کی حراست میں پیش کرنے کا عدالت نے حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین نیئر حسین بخا ر ی کے وارنٹ گر فتاری جا ری کر دیئے گئے اسلام آباد کے سو ل جج جواد حسین نے نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گر فتاری جا ری کیے تفصیلا ت کے مطا بق سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہا ہے کہ میں نے کسی پولیس اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا ،میرے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے جس کا دفاع کروں گا۔اسلام آباد میں کچہری میں داخلہ کے موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ پر پولیس اہلکار کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ نیئر بخاری نے انہیں تلاشی لینے پر تھپڑ مارا ہے۔معاملے نے اس قدر طول پکڑا کہ سینیٹر نیئر بخاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے نیئر بخاری کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔اس پراپنا موقف دیتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہاکہ میں نے کسی پولیس اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا،آسلام آباد بار کا ممبر ہوں داخل ہو نے لگا تو سول کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے مجھے چھونے اور تلاشی لینے کی کوشش کی جس پر میرے گارڈ نے اسے دھکا دیدیا،انہوں نے کہا کہ سول کپڑوں میں ملبوس کسی شخص کو میری تلاشی لینے کا حق حاصل نہیں۔ایف آئی آر پڑھنے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…