شیخوپورہ(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے شب معراج کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ 6 فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔شرقپور روڈ کے قریب ہوئیکی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 14 دہشتگرد کسی بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ 6 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دہشگردوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ۔ دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری رہا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز، 4 کلاشنکوف، 4 پستول، گولیاں اور 4 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔خیال رہے کہ اس سے پہلے فروری میں بھی شرق پور کے علاقے میں اسی طرح کے مقابلہ میں پولیس نے سات مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔ پولیس نے گذشتہ مہینے میں بھی لاہور اور شیخورہ کے درمیانی علاقے میں سگیاں پل کے قریب تحریک طالبان پاکستان کے چھ ارکان کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
شیخوپورہ ، شب معراج کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 8 دہشتگرد مارے گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے



















































