پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

حکومت مدارس نہیں اسکولوں میں ناچ گانے بند کروائے، اہم شخصیت نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی) دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ٹرسٹ گلشن نعیمی ملیر،کراچی کی سالانہ 41ویں تقریب ختم بخاری شریف شیخ الحدیث والتفسیر،مفتیءاعظم سندھ صاحبزادہ محمدجان نعیمی کے زیرسرپرستی اور جمعیت علماءمجددیہ پاکستان کے امیر صاحبزادہ مفتی نذیر احمدجان شامی نعیمی کے زیرنگرانی منعقدہوئی ،اس موقع پرسابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان، بقیة السلف شیخ الحدیث مفتی محمداطہر نعیمی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دے کر بخاری شریف کی تکمیل کرائی۔تقریب میں پیر آغافضل الرحمان مجددی، پیر سید احمدعلی شاہ سیفی، پیر سیدفارق انورشاہ کاظمی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوسابق ٹاﺅن ناظم حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ، دارالعلوم امجدیہ کے مہتمم صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی، مولانامفتی عثمان محمودنعیمی، حاجی زاہد کاٹھ،سید احسان علی شاہ،مولاناعیسیٰ نعیمی سومروسمیت علماءومشائخ،معززین شہر،مدرسین وطلباءکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدجان نعیمی نے کہاکہ حکومت نے لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ لاگو کرکے درودوسلام اور آذان کی آوازبندکرنے کی کوشش کی ہے، جو ہر گزکسی اسلامی مملکت کے حکمرانوں کا شیوہ نہیں ہے، مدارس بندکرانے کے بجائے حکومت کو چاہیئے کہ سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں وکالجوں میں ہونے والے ناچ گانے بندکرائے،پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس میں مادرپدرآزادی ،فحاشی، عریانی اور بے حیائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے دورمیں حکمرانوں کے مشیر بھی ان جیسے ہی ہیں کبھی باشاہوں کے مشیر علماءکرام ہواکرتے تھے اوربادشاہ خود بھی عالم ہوتے تھے،ان ادوارمیں مسلمانوں نے دنیامیں اپنی ایسی دھاک بٹھارکھی تھی جس کا زمانہ معترف ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدارس اہلسنّت نے ہمیشہ اسلام کی حقیقی ترجمانی کی ہے، عشق رسول ﷺ ہی ہماراہتھیارہے جس کے سہارے دنیاکی ہر طاقت سے ٹکراسکتے ہیں،ہمارے اداروں میں امن واخوت اور پاکستان سے محبت کا درس دیاجاتاہے، بارودوالوں نے اسلام کو بدنام کیااسلام کے نام پر مسلمانوں کے ہی گلے کاٹے اور دنیامیں دہشتگردی کو اسلام کا سیمبل بنانے کی سازش کی۔مفتی نذیر احمدجان نعیمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے اکابرین نے مسلمانوں کو مارنے کا نہیں بلکہ کفرکے خلاف جہاد کا درس دیا،عالمی استعمار مسلمانوں کے دلوں سے اسی جذبہءجہادکو ختم کرناچاہتاہے لیکن باطل قوتےں یادرکھیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول ﷺ کو کبھی نہیں نکالاجاسکتا،عشق مصطفےٰ ﷺ ہی ہماراسرمایہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماحاجی غلام مرتضیٰ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت مدارس میں اصلاحات چاہتی ہے اسلامی تعلیمات پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیںہے، اس سلسلے میں علماءکرام کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ بقیة السلف مفتی محمداطہر نعیمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ کی بنیاد مفتی محمدعبداللہ نعیمی شہید ؒ نے رکھی اور انتہائی کسمپرسی کے عالم میں بچوں کو دین کی تعلیم دینے کی سعی جاری رکھی اور جب دین کے دشمنوں نے آپؒ کو شہید کردیا تو آپؒ کے صاحبزادے مفتی غلام محمدنعیمی ؒ نے اس گلشن کی آبیاری کی اور اس سلسلے کو جاری رکھالیکن دہشتگردوں نے ان کو بھی شہید کردیا تو یہ ذمہ داری ان کے چھوٹے بھائی مفتی محمدجان نعیمی کے کاندھوں پر آپڑی ،آج اس دارالعلوم کو ترقی کرتے ہوئے دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ اس سلسلے کو اسی طرح قائم رکھے اور دین کی تعلیم عام ہوتی رہے۔تقریب سے پیر سید فاروق انور شاہ کاظمی ،صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی،مفتی عثمان محمود نعیمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…