جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کالاہورمیں جلسہ،’’پلان بی‘‘تیار

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پانامہ لیکس اور کرپشن کے خلاف آج (اتوار) چیئرنگ کراس پر منعقد ہونیوالے احتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،رات گئے تک سینئر رہنماؤں کے مابین مشاور ت جاری رہی اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پارٹی کی طرف سے ’’ پلان بی‘‘بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں متبادل راستے اور انتظامات شامل ہیں ۔پی ٹی آئی کے چیئرین سیکرٹریٹ میں سینٹرل پنجاب کے سینئر رہنماؤں کا عبدالعلیم خان سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ضلعوں سے یکم مئی کے جلسے میں کارکنوں کی علامتی طور پر شرکت کا فیصلہ کیا گیا اسی طرح پی ٹی آئی کے بحال ہونے والے مختلف شعبہ جات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ،عمران ٹائیگر فورس،یوتھ ونگ،شعبہ خواتین اور پی ٹی آئی لیبر ونگ کے مختلف اجلاسو ں میں یکم مئی کے جلسے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی ۔انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی طاہر فیروز نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے جلسے کی حمائیت کا اعلان کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کو یقین دلایا کہ یکم مئی کو تاجر برادری عمران خان اور اُن کے ساتھیوں کا والہانہ استقبال کرے گی ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی،صدر لنڈا بازار حاجی نعیم بادشاہ اور صدر لٹن روڈ ملک ناظم سمیت دیگر تاجروں نے بھی پی ٹی آئی کی بھرپور حمائیت کا اعلان کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چیئرمین سیکرٹریٹ میں جلسے کے چیف کو آرڈینیٹر عبدالعلیم خان نے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں جہانگیر خان ترین،چوہدری محمد سرور ،نعیم الحق ،محمود الرشید ،اعجاز چوہدری ،شعیب صدیقی ، میاں اسلم اقبال ،جمشید اقبال چیمہ اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے ۔اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ شہر بھر کو یکم مئی کے جلسے کے حوالے سے بینرز اور ہورڈنگز سے بھرپور طور پر سجایا گیا ہے اور دیگر انتظامات بھی انتہائی معیاری ہیں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں سٹیج ،سکیورٹی ،پنڈال اور دیگر امور کے بارے میں بتایا گیا جلسہ گاہ کے اندرو نی امور کی ذمہ داری ایم پی اے شعیب صدیقی کی ہے جنہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اتوار چھٹی کا دن ہے اس کے باوجود اگر انتظامیہ نے گڑ بڑ کی کوشش کی تو بھرپور مقابلہ کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…