لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں 17 جون 2014ء کو ’ایسکس‘ یونیورسٹی میں زیرتعلیم سعودی طالبہ کے قاتل کو انگلینڈ کی مرکزی عدالت نے ستائیس سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ویلز میں قائم سینٹرل عدالت بیلے اولڈ کی جانب سے ایک سال کی تحقیقات کے بعد کم عمر برطانوی جیمز فئرویدر کو سعودی طالبہ ناھد المانع کو راہ چلتے ہوئے چاقو سے پے درپے وار کر کے قتل کرنے کے جرم میں ستائیس سال سزا سنائی گئی،یاد رہے کہ سعودی طالبہ ناھد المانع ایسکس یونیورسٹی میں بیالوجی کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ تھیں۔ وہ برطانیہ پہنچنے کے چھ ماہ بعد اس وقت ایک جنونی برطانوی کے حملے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنے فلیٹ سے یونیورسٹی کی طرف جا رہی تھیں۔ یہ واقعہ کولچسٹر شہر میں پیش آیا۔المانع کے قتل کی خونی واردات سے تین ماہ پہلے اسی شہر میں ایک 33 سالہ شخص کو چاقو کے وار سے ہلاک کردیا گیا تھا مگر پولیس تین بچوں کے مقتول والد کے قاتل کو پکڑنے میں بری طرح ناکام تھی کہ سعودی طالبہ کے قتل کا واقعہ رونما ہوگیا۔ سفاک قاتل نے برطانوی شہری کے جسم پر چاقو کے 102 وار کیے تھے۔ جبکہ سعودی طالبہ کیجسم 16 وار کیے گئے جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

























