مدینے کے نواح میں بسنے والے یہودی قبیلے بنو قریظہ کے ایک شخص کا بیان ہے کہ اسلام سے چند سال پیشتر شام کا ایک یہودی جسے ابن الہیبان کہا جاتا تھا، ہمارے پاس آیا، اللہ کی قسم پانچ وقت کی نماز نہ پڑھنے والوں میں ہم نے اس سے بہتر کوئی نہیں دیکھا۔ خشک سالی میں ہم اس سے دعا کرنے کو کہتے تو وہ پہلے ہم سے صدقہ دلاتا۔ پھر ہمیں ساتھ لے کر باہر نکلتا اور بارش کی دعا کرتا۔ اللہ کی قسم وہ اپنی جگہ سے نہ ہٹتا حتیٰ کہ بادل آتے اوربارش برسنے شروع ہو جاتی۔ اس نے کئی مرتبہ ایسا کیا۔ پھر اس کی موت قریب آ گئی۔ اس کو جب اپنے مرنے کا علم ہوا تو کہا ’’اے گروہِ یہود! کیا تم جانتے ہو کہ کون سی چیز مجھے شراب و خمیر والی زمین سے تکلیف اور بھوک کی سرزمین کی طرف لے آئی؟‘‘ ہم نے جواب دیا ’’تمہی بہتر جانتے ہو‘‘۔ میں اس شہر میں اس لئے آیا تھا کہ ایک نبی کے ظہور کا انتظار کروں جس کا زمانہ قریب ہے۔ یہ شہر اس کی ہجرت گاہ ہے۔ مجھے تمنا تھی کہ وہ مبعوث ہو اور میں اس کی پیروی کروں۔ اب تمہارے لئے اس کا زمانہ قریب ہے۔ پس اے گروہِ یہود! ایسا نہ ہو کہ اس کی طرف کوئی اور تم پر سبقت لے جائے۔ وہ ذاتِ مبارک خونریزی پر بھی مجبور ہو گی۔ مخالفوں کی عورتیں اور بچے بھی اس کے قیدی بنیں گے۔ یہ باتیں تمہیں اس پر ایمان لانے سے نہ روک دیں‘‘۔پھر جب کئی سال بعد رسولؐ نے بنو قریظہ کا محاصرہ کیا تو یہودی نوجوانوں نے اپنے بزرگوں سے کہا کہ یہ تو وہی نبی ہے جس کی خبر ابن الہیبان نے دی تھی۔ بوڑھے یہودی نہ مانے لیکن نوجوانوں نے اصرار کیا کہ صفات کے لحاظ سے یہ وہی ہے۔ پھر وہ آئے اور انہوں نے اسلام اختیار کر لیا۔ ان نوجوانوں میں ثعلبہ بن سعید، اَسِید بن سعید اور اسد بن عبید شامل تھے۔ بنو قریظہ کو غداری کی سزا دی گئی تو ان نوجوانوں کی جانیں، اموال و املاک اور اہل و عیال محفوظ رہے۔ (ابن ہشام)
ایک یہودی عالم کی وصیت کون سی چیز اسے شراب و خمیر والی زمین سے تکلیف اور بھوک کی سرزمین کی طرف لے آئی؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































