اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ملتان کی اہم شخصیات پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملتان کے حلقہ پی پی 201-202 سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی سے اس موقع پر ملک قادر نواز سانگی نے بھی ملاقات کی۔ ن لیگ کے سابق چیئرمین ملک عاشق راہ، چودھری تجمل حسین نمبردار، پیپلزپارٹی کے سابق ناظم چودھری سعید اور جاوید چودھری نے کہا کہ وہ عام آدمی باالخصوص ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات اور چودھری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت و دانش کے باعث پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ملتان میں جدید کارڈیالوجی سنٹر، چلڈرن ہسپتال، ڈینٹل کالج قائم کرنے کے علاوہ مثالی ریسکیو سروس فراہم کی، نئے کالج اور سکول بنانے کے علاوہ مفت تعلیم، مفت علاج کی سہولت دی، کسانوں کا زرعی ٹیکس ختم کیا، گندم کا دانہ دانہ خریدا، سستی بجلی، پانی فراہم کیا اور لائیو سٹاک کیلئے سہولتیں دینے کے علاوہ سینکڑوں کلومیٹر سڑکیں اور پل تعمیر کیے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مخدوم بابر، چودھری محمد بوٹا، محمد اصغر، چودھری عبدالغفور، ملک مصطفی اور محمد عثمان بھی موجود تھے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…