منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کلاس میں دیر سے آنے والے طالبعلموں کو انوکھی سزا

datetime 28  اپریل‬‮  2016

سیچوان(نیوزڈیسک)چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے دارالحکومت چنگدو میں یونیورسٹی آف الیکٹرانک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں کو ہر مرتبہ کلاس میں دیر سے آنے پر سزا کے طور پر ایک ہزار ایموجیز بنانے پڑتے ہیں۔میش ایبل کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آسکیں کہ آخر اس انوکھی سزا کا خیال سب سے پہلے کس استاد کو آیا، لیکن واقعی تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو دی جانے والی سزاو¿ں میں سے ‘ایک ہزار ایموجی’ بنانے کی سزا اپنی طرز کا پہلا واقعہ ہے۔اور اگر طالب علموں کی جانب سے بنائے گئے ان ایموجیز کو غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہاں بھی طالب علموں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا پورا پورا موقع دیا گیا، کیونکہ ایک ہزار ایموجیز میں سے ہر ایک دوسرے سے مختلف تھا۔یاد رہے کہ انگلش زبان کی معتبر ترین آکسفورڈ ڈکشنری نے بھی ایک مخصوص ‘ایموجی’ کو 2015 کا لفظ قرار دیا تھا جو آنسو اور خوشی کے متضاد جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔’ٹیرز آف جوائے’ نامی یہ ایموجی آکسفورڈ ڈکشنری کے لیے گذشتہ سال کا سب سے اہم لفظ رہا جو انگریزی زبان میں آنے والے انقلاب کی عکاسی کرتا ہے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…