منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رکن اسمبلی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا

datetime 22  اپریل‬‮  2016 |

پشاور(نیوزڈیسک) پیر بابا کے علاقے میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،وزیراعلیٰ،گورنر،سراج الحق ،آفتاب شیر پاؤ،امیر حیدر ہوتی سمیت دیگر سیاسی قائدین نے رکن اسمبلی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،پیربابا پولیس کے مطابق رکن اسمبلی اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے مشیرسورن سنگھ پیربابا میں واقع اپنے گھرجارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق سورن کو ایک گولی سرپرلگی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کی گرفتارعمل میں نہیں لائی گئی،سورن سنگھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سرگرم رکن تھے،جبکہ اقلیتی امور کے محکمے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بھی تھے۔سردار سورن سنگھ کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تھا،، وہ 2013 کے عام انتخابات میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف سے ر کن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سورن سنگھ کی صوبے کی اقلتیوں کے حقوق کی لیے بڑی خدمات تھیں۔صدرممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پاؤ اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی اور دیگر سیاسی قائدین نے سورن سنگھ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سورن سنگھ کے قاتل قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔سورن سنگھ کے پسماندگان کو پورا پورا انصاف فراہم کیا جائے گااس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرید خان کو ہنگو میں گولیاں مارکرہلاک کر دیا گیا تھا۔فرید خان سال دوہزار تیراہ کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے بیالیس ہنگو سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے،بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی تھی۔فرید خان پر تین جون سال دوہزار تیراہ کوقاتلانہ حملہ ہوا تھا ،جس میں وہ جاں بحق ہوئے تھے خیبر پختونخوا اسمبلی کے دوسرے رکن اسمبلی اسرار اللہ گنڈا پور سولہ اکتوبر سال دوہزار تیراہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے،وہ وزیر قانون تھے ،اسرار اللہ گنڈا پور کلاچی میں اپنے حجرے میں لوگوں سے مل رہے تھے کہ خود کش حملہ ہوا ،حملے میں تیس افراد زخمی جبکہ نو جاں بحق ہوئے تھے ،اسرار اللہ گنڈا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 67ڈی آئی خان سے بحیثیت آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…