ینگون(نیوز ڈیسک)برما میں سمندر میں کشتی الٹنے سے 21روہنگیا مسلمان جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جاں بحق افرادبرما کے روہنگیا مسلمان تھے اوروہ لوگ برمی حکومت کی طرف سے پابندیوں کی وجہ سے سمندر کے ذریعہ سفر کرنے پر مجبور ہوئے۔ واضح رہے کہ کشتی الٹ جانے سے تقریبا 20 افرادڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی ہلاکتوں کی تعداد 21بتائی ہے جن میں 9بچے شامل ہیں۔ اس کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے جو ریکھین اسٹیٹ کی طرف جارہی تھی جو سیتوے کا دارالخلافہ ہے۔ مسافروں میں روہنگیا مسلمان شامل تھے جو بدھسٹوں کے ظلم سے مجبور ہوکر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں جس کا سلسلہ 2012 سے جاری ہے تاہم میانمار کی آنگن سان سوچی حکومت بھی روہنگیا مسلمانوں کی اصلاحات اور تحفظ کیلئے کسی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔

























