منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے حکومت سے انتظامی اختیارات مانگ لئے

datetime 20  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے حکومت سے انتظامی اختیارات مانگ لئے۔اطلاعا ت کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لئے حکومت سے انتظامی اختیارات مانگ لئے ٗ الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتظامی اختیارات نہ ہونے سے انتخابات کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے کا اختیار اور غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین و افسران کے خلاف کارروائی کا اختیار مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے اصولی طور پر الیکشن کمیشن کی سفارشات سے اتفاق کرلیا اور آئندہ اجلاسوں میں باضابطہ طور پر اس حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے حکومت سے جن اختیارات کا مطالبہ کیا ہے وہ بھارت میں انتخابات میں الیکشن کمیشن کے پاس ہوتے ہیں اسے مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے حکومت سے اختیارات کا مطالبہ کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…