اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سفاک ترین قاتل، بچوں کو کیوں قتل کرتا تھا؟ وجہ سامنے آ گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے مومن آباد میں 3 معصوم بچوں کا سفاک قاتل گرفتار کرلیا گیا، ملزم مقتولین کے والد کا ملازم ہے جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ بچوں کو طعنے دینے پر قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔ مومن آباد پولیس نے کارروائی کرکے بچوں کو قتل کرنے والا 18 سالہ ملزم حسنین گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ بچوں کو طعنے دینے اور مذاق اڑانے پر قتل کیا۔ ملزم نے تینوں بچوں کے منہ پر تکیہ رکھ کر بچوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولین کے والد شریف الدین کے پکوان ہاﺅس کا ملازم ہے جو دماغی مریض لگتا ہے۔ ملزم حسنین کے قبضے سے 3 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد مکان سے چار لاکھ روپے چوری کیے تھے۔ گزشتہ روز اورنگی ٹاﺅن مومن آباد میں مکان سے 2 بچیوں مبرا، نمرا سمیت علی نامی بچے کی لاشیں ملی تھیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…